لاہور (آن لائن) گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے گورنر ہاؤس لاہور میں مفاد عامہ میں پنجاب اسمبلی سے پاس کیے گئے 04بلوں کی منظوری دیدی۔ گورنر پنجاب نے پنجاب ایمپاورمنٹ آف پرسنزود ڈس ایبیلیٹیز بل 2022، پنجاب ٹرسٹ (امینڈمنٹ)بل 2022،پراونشل موٹر وہیکلز(امینڈمنٹ) بل 2022 اورمتحدہ علما بورڈ پنجاب بل 2022 کی منظوری دے دی۔گورنر پنجاب کی منظوری کے بعد مذکورہ بلز ایکٹ کہلائیں گے۔ واضح رہے کہ گورنر سیکرٹریٹ میں پنجاب اسمبلی کی جانب سے بل ایک طے کردہ طریقہ کار اختیار کیے بغیر براہ راست بھیجے جارہے ہیں اس کے باوجود گورنر سیکرٹریٹ عوامی مفاد میں ان بلوں پر باریک بینی سے کام کیا جاتا ہے۔ گورنر پنجاب اس حوالے سے اب تک مفاد عازمہ میں متعدد بلوں کی فوری منظوری دے چکے ہیں۔
Load/Hide Comments



