اسلام آباد (آن لائن)وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 2018ء سے 2022ء تک ایک پروپیگنڈا گروہ ملک پر مسلط تھا،پی ٹی آئی سیاسی جماعت ہوتی تو وہ سیاسی مخالفین کو جھوٹے الزامات پر سزائے موت کی چکیوں میں نہ ڈالتی۔بدھ کے روز اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پہلے سے شروع کئے گئے پروگراموں کے نام تبدیل کرنے سے ملک ترقی نہیں کرتے،لوگوں کو سب معلوم ہے کہ چار سال اس ملک کی معیشت کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا گیا، سابقہ دور میں ڈیوڈ روز کو وزیراعظم ہاؤس میں بٹھا کر شہباز شریف کے خلاف سازش کی بجائے کسی کمپنی کو بٹھا کر ملک کی ترقی کی بات بھی کی جا سکتی تھی، منصوبے تب کامیاب ہوتے ہیں جب نیت صاف ہو اور ترجیح پاکستان کے عوام ہوں، پچھلے چار سال میں جب دو ڈالر پر ایل این جی مل رہی تھی، تب خریدی نہیں گئی،پچھلے چار سالوں کے دوران نوجوان نسل کو صرف انتشار، فساد اور تقسیم کا شکار کیا گیا۔
Load/Hide Comments



