اسلام آباد (آ ن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف کا جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن اور بی این پی کے سربراہ اختر مینگل سے رابط ہوا ہے،تینوں رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم شہبازشریف نے ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے۔وزیراعظم نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان اورسربراہ بی این پی سردار اختر مینگل کو فون کیا ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی رہنماؤں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اتحادیوں کو ساتھ لے کر چلیں گے اور آپ کے تحفظات دور کریں گے، اس حوالے سے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دے دی ہے،وزیراعظم کی قائم کردہ کابینہ کمیٹی کی بھی اتحادیوں سے ملاقاتیں متوقع ہیں،ذرائع نے بتایا کہ اختر مینگل نے اتحادی ہونے کے باوجود اہم قانون سازی اور معاہدے پر اعتماد میں نہ لینے پر شکایات کے انبار لگا دیئے تاہم وزیر اعظم نے ان کے تمام خدشات دور کرنے کی یقین دہانی کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے اہم اتحادی ہیں اور حکومت اتحادیوں کو ساتھ لیکر چلے گی،ٹیلی فونک رابطے میں مولانا فضل الرحمن نے بھی ریکوڈک قانون سازی پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے،ذرائع نے بتایا کہ وزیر اعظم اور اتحادی رہنماؤں نے جلد ملاقات پر اتفاق کیا ہے،ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ کی پانچ رکنی کمیٹی بھی آج جے یو آئی ف اور بی این پی سے رابط کرے گی،کابینہ دونوں جماعتوں کے تحفظات دور کرے گی قانون میں ترامیم کا بھی اشارہ دے دیا۔
Load/Hide Comments



