پنجاب میں حکومت ق لیگ کی ہے اور اسمبلی تحلیل کا اختیار بھی انہی کے پاس ہے،شیری رحمان

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ عمران خان ایک بار پھر سیاست میں رلیونٹ رہنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، تحریک انصاف تاثر پیدا کر رہی ہے کہ عمران خان کے پاس ہی پنجاب کی صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار ہے،اپنے ایک بیان میں شیری رحمان کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 112 کے مطابق صوبائی اسمبلی تحلیل کرنے کا اختیار صرف وزیراعلیٰ کے پاس ہے،پنجاب میں حکومت ان کی نہی ق لیگ کی ہے جو اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں،عمران خان کے پاس سیاسی آپشنز ختم ہو چکے ہیں لہذا اسمبلی تحلیل کرنے کی دھمکی دے کر وہ رلیونٹ رہنا چاتے ہیں، پی ٹی آئے کے سینئر رہنما سرے عام کہہ رہے کہ اسمبلیاں تحلیل کرنے کے معاملے پر پارٹی میں اختلافات ہیں،?20دسمبر بھی گزر جائے گی، اسمبلیاں وہیں موجود ہونگی جبکہ عمران خان اداروں کو منتیں کرتے نظر آئے گے،اگر یہ اتنے بااختیار اور سیاست میں متعلقہ ہوتے تو اداروں سے مخاطب ہوکر خطاب نا کرتے، عمران خان صوبائی اسیمبلی تحلیل کرنے سے پہلے اپنے ارکان قومی اسمبلی کو استعفی منظور کروانے پر رضامند کریں۔