لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شہباز نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین آئی عمران خان کا بیان نئے آرمی چیف کو متنازع بنانے کی گھٹیا اور مذموم کوشش ہے، نئے انتخابات کا فیصلہ الیکشن کمیشن کو کرنا ہے، فوج نے نہیں، عمران خان اقتدار سے چمٹے رہنے کے لئے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے۔ انہوں نے عمران خان کے بیان پر اپنے ردِعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیوٹرل کو جانور کہنے والے سازشی کا یہ بیان تازہ ڈھونگ ہے، عمران خان بتائیں کہ جنرل باجوہ کو تاحیات ایکسٹینشن کی پیشکش کیوں کی؟ کیا یہ امر بالمعروف تھا؟ سلیمان شہباز نے کہا کہ اقتدار سے چمٹے رہنے کے لیے تاحیات ایکسٹینشن کی آفرز کرنے والا فتوے نہ دے، امر بالمعروف پر عمل کرتے تو بشریٰ بی بی اور فرح گوگی کا اپنا فرنٹ مین نہ بناتے۔ انہوں نے کہا کہ امر بالمعروف پر عمل کرتے تو شہدا کے خلاف غلیظ مہم نہ چلاتے، امر بالعروف کو چھوڑو اور فنانشل ٹائمز کے خلاف لندن میں ہرجانے کا دعوی دائر کرو۔
Load/Hide Comments



