اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے انسانی حقوق کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی دن برائے انسانی حقوق منایا جا رہا ہے،انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر ہم کشمیر سمیت دنیا بھر میں مظلوم لوگوں سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے آئین پاکستان میں تمام بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا، آئین پاکستان کے 20 آرٹیکل (8 سے 28 تک) بنیادی حقوق پر مشتمل ہیں، شیری رحمان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارہ آئین ہر شہری کے انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ انسانی حقوق کا الم اونچا کیا ہے، ہماری سیاست کا مقصد اور منشور کا بنیاد ہی انسانی حقوق پر ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن پر دنیا کو مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو نہیں بھولنا چاہیے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کے بنیادی انسانی حقوق کی ہر روز دھجیاں بکھیری جاتی ہیں، بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف وزیروں پر عالمی دنیا کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے، انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر دنیا کو مظلوم قوموں کے ساتھ ہونے والے ظلم و جبر کا نوٹس لینا چاہئے۔
Load/Hide Comments



