اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ ایس سی او کے رکن ممالک کے تمام معزز وزراء انصاف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کے نویں ورچوئل اجلاس میں شرکت کے لیے خیرمقدم کرتا ہوں۔ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے نویں وزرائے انصاف کے اجلاس میں افتتاحی ریمارکس دیتے ہوئے اعظم نذیر تار ڑ نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے انصاف کے نویں اجلاس کی میزبانی کرنا میرے لیے بہت خوشی اور اعزاز کی بات ہے،اجلاس کے میزبان کے طور پر، میں اسلامی جمہوریہ پاکستان کی جانب سے ایس سی او کے رکن ممالک کے تمام معزز وزراء انصاف کو شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے انصاف کے نویں ورچوئل اجلاس میں شرکت کے لیے خیرمقدم کرتا ہوں۔ اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ہماری خواہش تھی کہ ہمارے معزز مہمان ہمارے وطن آئیں اور ہمیں اپنی روایتی مہمان نوازی کا شرف بخشیں، تاہم، کووڈ اور دیگر مصروفیات کی وجہ سے اراکین پاکستان کا دورہ کرنے سے قاصر رہے۔ اس کے باوجود، ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں ہمیں یہ موقع ملے گا کہ ہم آپ سب کا پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کی کسی تقریب یا کسی دو طرفہ تقریب میں خیرمقدم کریں اور آپ کی میزبانی کریں۔
Load/Hide Comments



