اسلام آباد(آن لائن) ڈی جی نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف ترمیم شدہ نیب قوانین کے تحت شراب کی انکوائری بند کرنیکی سفارش کردی۔ذرائع وفاقی حکومت کے مطابق ڈی جی نیب لاہور نے عثمان بزدار کے خلاف 50 کروڑ روپے سے کم کا کیس ہونے کی وجہ سے ترمیم شدہ نیب قوانین کے تحت شراب کی انکوائری بند کرنے کی سفارش کی ہے۔ جسٹس باقر نجفی اور اسجد غرال پر مشتمل بینچ نے یونی کارن پرسٹیج لمیٹڈ کی جانب سے دائر درخواست کو نیب پراسیکیوٹر کے بیان کے بعد نمٹا دیا۔ذرائع کا کہنا ہے کیس بند کرنے کے لیے چیئرمین نیب کو بھیج دیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



