لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا محمد تنویر نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت سے عوام بیزار ہیں اورملک میں عام انتخابات کے خواہاں ہیں مہنگائی، لوڈشیڈنگ و دیگر مسائل نے لوگوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے، ملک میں بے یقینی کی صورت ہے، عوام موجودہ وفاقی حکومت سے چھٹکارہ چاہتے ہیں جس کا واحد حل فوری انتخابات کے انعقاد میں مضمر ہے عوام نے پی ڈی ایم کو حالیہ ضمنی انتخابات میں بری طرح مسترد کیا ہے اور اس ڈر سے امپورٹڈ حکمران جنرل الیکشن نہیں کروانا چاہتے کیونکہ الیکشن میں ناکامی پی ڈی ایم میں شامل سیاسی جماعتوں کا مقدر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ22 کروڑ کے ایٹمی طاقت والے ملک کے یہ حالات ہونے چاہئے وقت آ گیا ہے کہ اس پورے نظام کی اصطلاح کی جائے لوگوں کے خوابوں کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ہمیں ایک ایسے ملک کی ضرورت ہے جو اپنے فیصلے خود کرے اور کسی کا تابع نہ ہوایک ایسا ملک جس میں تمام طاقت اپنے شہریوں کے پاس ہوایک ایسا چاہئیے ملک جس میں افراد اداروں سے بڑے نہیں ہوتے اور ادارے قوم سے بڑے نہیں ہوتے.
Load/Hide Comments



