لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں سموگ سے بیماریوں کے خطرے کے پیش نظر سکولوں کے بعد پرائیویٹ نجی ادارے اور ان کے سب آفسز بھی بند کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پی ڈی ایم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں سموگ کی وجہ سے سانس کے وجہ سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔ ریلیف کمشنر پنجاب زاہد اختر زمان نے کہا ہے کہ نجی کمپنیوں کے دفاتر بند کرنے کا فیصلہ دی پنجاب نیشنل کلائمیٹ (پروینیشن اینڈ ریلیف) ایکٹ 1958 کے سیکشن 4 سب سیکشن 2 ایچ کے تحت کیا گیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور کی حدود میں کام کرنے والے تمام نجی ادارے اور ان کے سب آفسز دو روز جمعہ اورہفتہ کے لئے بند رہیں گے۔ نوٹیفکیشن 07 دسمبر سے 15 جنوری تک نافذالعمل رہے گا.
Load/Hide Comments



