اسلام آباد(آ ن لائن)وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات طلب کر لیا گیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس کل شام ساڑھے چار بجے ہو گا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال پہ غور ہو گا،اجلاس میں ملک کی معاشی صورتحال، گندم اور چینی کی صورتحال پہ بات چیت ہو گی،وفاقی کابینہ ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کرے گی.
Load/Hide Comments



