صوبائی اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے،اعلان سے حکومت ڈگمگا گئی،اسد عمر

راولپنڈی (آن لائن)تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری اسد عمرنے کہا ہے کہ اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے، اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے بدھ کے روز توہین عدالت نوٹس پرہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں حاضری اور عدالت سے غیر مشروط معافی کے بعد احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ میں نے عدلیہ کے بارے میں کوئی ایسی بات نہیں کی کہ کسی کو تنقید کا نشانہ بنایاانہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے حکومت نے روس سے تیل درآمد کرنے میں دیر کردی ہے نالائق حکومت نے 8ماہ ضائع کئے ہیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے حوالے سے زمان پارک میں اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گااورعمران خان حتمی فیصلے کے بعد اعلان کریں گیانہوں نے کہا کہ ہم اسمبلیاں توڑ کر میدان خالی نہیں بلکہ خود اتر رہے ہیں اسمبلیاں تحلیل کرنے کے اعلان پر حکومت ڈگمگا گئی ہے رانا ثناء اللہ کہتا ہے ہر صورت میں اسمبلیاں بچانے کی کوشش کریں گے انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک عوامی جماعت ہے اور انہی میں جارہی ہے اسمبلیاں تحلیل کر کے ہم کوئی سیاسی غلطی نہیں کر رہے۔