سموگ کے باعث اسکولوں میں ہفتے کے 3 دن چھٹی کا اعلان

لاہور (آن لائن)لاہور میں اسموگ کے باعث اسکول جمعہ اور ہفتے کو بند رہیں گے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ اسکولز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جمعہ، ہفتہ اور اتوار کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق لاہور میں 3 روز چھٹیوں کے احکامات تاحکم ثانی جاری رہیں گے۔اسموگ کے باعث ہفتہ میں تین روز چھٹیوں کا اطلاق صرف ضلع لاہور میں ہو گا۔