وزیر اعظم کی سیٹ خریدی پاکستان کی سیاست کی طرح کشمیر کی سیاست کا بھی بیڑا غرق کیا گیا،مشترکہ پریس کانفرنس
اسلام آباد(آن لائن)حکمران جماعت مسلم لیگ ن نے وزیراعظم آزادکشمیر کی منگلا ڈیم میں تقریب کے دوران توہین آمیز رویہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ آزاد کشمیر بھر میں وزیراعظم آزادکشمیر کے خلاف احتجاج کیا جائے گا جب کہ عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اگر ہمت ہے تو عمران خان پنجاب اسمبلی توڑ کر دیکھیں سعودی ولی عہد کے تحفہ کو فروخت کیا گیااگر ہمت ہے تو فرح گوگی کو پاکستان بلاہیں پنڈی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کا جلسہ کروایا عمران خان اقتدار کے بغیر نہیں رہ سکتا ان خیالات کا اظہار وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی عطاء تارڑ اور ن لیگ آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیا عطاء تارڑ نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلی پنجاب ایسے بیان نہیں دے رہے ہیں یہ ایک سازش کے تحت بیان دیے جارہے ہیں عمران خان کا بیانہ کشمیر کے عوام نے مسترد کردیا عمران خان کا ہر بیانہ ناکام ہوچکا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف احتجاجی تحریک چلے گئی اگر ہم چاہیں تو تنویر الیاس اسلام آباد میں آ نہیں سکتے اس موقع پر شاہ غلام قادر نے کہا کہ سردار الیاس اپنی پراپرٹی اور اپنی ذات کے لئے گھناؤنی حرکت کررہا ہے کشمیر میں بلدیاتی انتخابات میں پوری سرکاری مشینری استعمال کی گئی ہے مظفرآباد، راوکوٹ میں ضلع کونسل کے چیئرمین میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی سے ہونگے سردار الیاس نے آزاد کشمیر کی حکومت کو اسلام آباد میں لے آیا ہے کشمیر میں جو حکومت پاکستان کی تقریبات ہوتی ہیں اس میں دعوت نامہ نہ ہو تو کوئی نہیں جاتا صدر آزاد کشمیر بھی کل کی تقریب میں شریک نہیں تھے وزیر اعظم آزاد کشمیر تقریب میں مدعو کئے بغیر چلے گئے وزیر اعظم آزاد کشمیر بن بلائے چلے گئے جو کشمیریوں کے ساتھ زیادتی کی گئی پوری تقریب میں وزیر اعظم آزاد کشمیر وزیر اعظم شہباز شریف کے ساتھ موجود رہے سردار الیاس کو کسی چیز کا پتہ نہیں سردار الیاس نے کل تقریب میں غلط کیا ہے۔سردار الیاس نے کل پریس کانفرنس میں توہین آمیز رویہ رکھا عطاء تارڑ نے کہا کہ عمران خان کا بیانہ کشمیر کے عوام نے مسترد کردیاعمران خان کا ہر بیانہ ناکام ہوچکا ہے وزیر اعظم آزاد کشمیر کے خلاف احتجاجی تحریک چلے گئی عمران نیازی اور اسکی جماعت نے کشمیر کاز کو نقصان پہنچایا کشمیر میں جھرلوں الیکشن کروایا گیاسیاسی طور پر نومولود سے بنی گالا میں تحفے لیے گئے جو کبھی کونسلر نہ بنا اسے پیسوں کے عوض وزارت اعظمی دے دی گئی عبدالقیوم نیازی کو ہٹاکر تنویر الیاس کو بنایا گیانوجوانوں میں تقسیم پیدا کی گئی کشمیر الیکشن میں ہار کی خفت مٹانے کے لیے منگلا میں بدتمیزی کی گئی پی ڈیم ایم کی جماعتوں کی سیٹیں پی ٹی آئی سے زیادہ ہیں مظفرآباد کا میئر ہی انکا نہیں ہوگا پوری دنیا میں کل کشمیر کاز کو دھچکا لگا کشمیر کے ایشو کو سب زیادہ نقصان عمران خان اور اس کی ٹیم نے پہنچاسردار الیاس سیاسی نومولود ہے، پیسے کے روز پر بولی لگا کر وزیر اعظم بناسردار الیاس نے رشوت کے پیسے دے کر وزیر اعظم کی سیٹ خریدی پاکستان کی سیاست کی طرح کشمیر کی سیاست کا بھی بیڑا غرق کیا گیابلدیاتی انتخابات میں شکست کو چھپانے کے لئے بدتمیزی کا ڈرامہ رچایا گیا ہے سردار الیاس کو ڈوب کر مرنا چاہیے وزیر اعظم پاکستان کو اپنے مفادات کے لئے دباو میں لانا چاہتے تھے بغیر این او سی یہ ہاوسنگ سوسائٹی چل رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



