اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہاکہ حالیہ سیلاب سے ملکی معیشت کو 30ارب ڈالر سے زائد کانقصان پہنچا ہے اس آفت سے نمٹنے کیلئے سارا ملک اکٹھا ہوگیا۔تمام اداروں،سول سوسائٹی اور حکومت نے بھی مل کر بھرپورکام کیا، سردیوں کے پیش نظر سیلاب متاثرین کو ابھی بھی امداد کی ضرورت ہے،حکومت اور قوم ملکر اسی جذبے سے پاکستان کو آگے لیکر جائیں گے۔سیلاب سے نمٹنے میں این ایف آر سی سی کا کردار مثالی رہا۔ پیر کو یہاں نیشنل فلڈ ریسپانس اینڈ کوآرڈینیشن سینٹر کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ سیلاب سے30ارب ڈالر سے زائد کا نقصان ہواہے اور حکومت اپنے وسائل کا استعمال کرتے ہوئے نقصان کو پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ ریسکیو اور ریلیف کے کاموں میں پاک فوج سمیت تمام فورسز اور وفاقی و صوبائی حکو متیں پوری کررہی ہیں انہوں نے کہاکہ ریسکیو اور ریلیف کیکاموں میں پاک فوج سمیت تمام فورسز اور وفاقی و صوبائی حکومتوں نے مثالی کام کیا۔سیلاب کے بعد ریسکیو،ریلیف اور بحالی کی سرگرمیوں کو بلاتعطل جاری رکھنے میں این ایف آر سی سی کا کردار کلیدی رہا،وزیراعظم پاکستان شہبازشریف اور پوری قوم کی جانب سے این ایف آر سی سی کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی کیمستقبل کے چیلنجز کو مد نظر رکھتے ہوئے بحالی اور تعمیر نو کی چار جہتی حکمت عملی بنائی ہے جسے ڈونرز کانفرنس میں عالمی برادری کے سامنے پیش کرینگے۔ سردیوں کے موسم میں متاثرین سیلاب کو ہماری امداد کی زیادہ ضرورت ہے۔صاحب ثروت افراد اور اداروں سے اپنا بھرپور کردار جاری رکھنے کی اپیل ہے۔
Load/Hide Comments



