اسلام آباد(آن لائن) خبردار، پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ31 دسمبر کے بعد تبدیل نہیں کرائے جاسکیں گے،اسٹیٹ بنک نے اعلامیہ جاری کردیا۔اسٹیٹ بنک کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ کے مطابق وفاقی حکومت نے گزٹ نوٹیفکیشن کے ذریعے 10، 50، 100 اور 1000 روپے کے پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹوں کے تبادلے کی آخری تاریخ ایک سال تک بڑھا دی تھی اب پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ رکھنے والوں کو آخری موقع دیا گیا تھا کہ وہ 31 دسمبر 2022 ء تک اسٹیٹ بنک کے فیلڈ دفاتر پر جا کر ان نوٹوں کو تبدیل کرا لیں کیونکہ یہ آخری تاریخ ہے اور آخری تاریخ کے بعد یہ کرنسی نوٹ ایس بی پی، بی ایس سی کے کاؤنٹرز پر بھی تبدیل نہیں کرائے جا سکیں گے اور اس طرح ان کی قدروقیمت ختم ہو جائے گی لہذا عوام سے درخواست ہے کہ پرانے ڈیزائن کے بڑے سائز والے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کے اس آخری موقع سے فائدہ اٹھائیں اور ایس بی پی، بی ایس سی کے فیلڈ دفاتر سے انہیں 31 دسمبر 2022 تک تبدیل کرا لیں، تاکہ بچت کیے ہوئے ان نوٹوں کی قدروقیمت محفوظ بنائی جاسکے۔
Load/Hide Comments



