PTI کو فقط 30فیصد کامیابی پر گریبان میں جھانکنے کی ضرورت ہے، احسن اقبال

اسلام آباد (آ ن لائن)مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما احسن اقبال نے عوامی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آزاد کشمیر میں اپنی اور بلدیاتی انتخابات کے پہلے و دوسرے مرحلے میں PTI کے فقط 30% امیدواروں کی اور 70% PTI مخالف امیدواروں کی کامیابی پہ فتح کے شادیانے بجانے کی بجائے اپنے گریبان میں جھانکنے اور سر شرم سے جھکانے کی ضرورت ہے،عوام عمران نیازی کے جھوٹ اور مکر کو جان گئے ہیں۔