کراچی(آن لائن)وفاقی وزیر برآئے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ PTCL پینشنرز کے تمام مطالبات جس میں 2010 سے پینشن میں حکومتی نوٹیفیکیشن کے مطابق سالانہ انکریز میں غیر قانونی کٹوتی اور واجبات کی ادائیگی میں غیر ضروری تاخیر قابل مذمت ہے اور ملک بھر کے 40000 سے زائد پینشنرز جس میں تقریباً 12000 متاثرہ بیوائیں شامل ہیں۔ جبکہ بیواؤں کو پینشن 75 فی صد کی بجائے 50 فی صد ادا کی جاری ہے بیوائیں ظلم کا شکار ہیں۔ اسی طرح دیگر سرکاری اداروں میں 72سال کی عمر کے پینشنرز کی کمیوٹڈ پینشن ڈبل ہو جاتی ہے مگر PTCL میں اس قانون پر بھی عمل درآمد نہیں کیا جارہا۔ امین الحق نے کہا کہ ان تمام مسائل پر وہ پینشنرز کے شانہ بشانہ کھڑا ہوں اور جلد دادرسی کرانے میں تعاون کرونگا۔ وہ ایم کیو ایم مرکز بہادر آباد میں PTCL پینشنرز کے پر امن مظاہرے کے شرکا سے خطاب کررہے تھے۔جس میں سینکڑوں پینشنرز مظاہرین نے شرکت کی۔مظاہرین میں اطہر جاوید صوفی۔ عبدالخالق، سلیم خان، محمد وسیم، راشد انور۔ ایاز جعفری (لاڑکانہ)طالب ہزارہ (کوئٹہ) نجیب الرحمن، ندیم ٹھٹھوی (حیدرآباد)کے علاوہ بلوچستان کے مختلف شہروں سے محمد اسحاق مگسی، مقبول بلوچ،یار محمد موسی،عبدالحمید،محمد عزیز،محمد اسمعیٰل نال، نواب خان،عبدالجبار زہری،عبدالرشید زہری، بشیر یوسفی، سید وارث علی شاہ شامل تھے۔قبل ازیں آعظم قریشی نے PTCL پینشنرز کی جانب سیوفاقی وزیر امین الحق کو مسائل پر مبنی عرض داشت پیش کرتے ہؤے کہاکہ PTCL کے ٹرانسفرڈ ملازمین 2010 سے اپنی جائز پینشن کے حصول کے لئے در بدر دھکے کھا رہے ہیں۔ سینئر سیٹیزن پیرانہ سالی کے باوجود اپنے کفن دفن کے پیسے بھی عدالتوں پر خرچ کر چکے ہیں سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد میں تاخیر کی وجہ سے 10000 پینشنرز پوری پینش کے انتظار میں وفات پا چکے ہیں بیوائیں شدید مالی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر امین الحق نے صلاح الدین سابقہ ایم این اے، لیبر ڈویڑن کے مجید منصوری،سعود رضا،ارشد انصاری اور افشاں باجی کے علاوہ آعظم قریشی۔اطہر جاوید صوفی، راشد انور باہمی تعاون سے سفارشات مرتب کرنے کی تاکید بھی کی۔ یہ کمیٹی کے ممبران ہونگے اور کمیٹی جلد ہی اپنی سفارشات امین الحق کو پیش کرے گی تاکہ جلد از جلد مسائل حل کئے جا سکیں۔ مظاہرین نے امین الحق سے مطالبہ کیا کہ ہمارے مسائل جلد سے جلد حل کئے جائیں ہم اپنی جدوجہد اسی طرح ملک کے تمام شہروں میں جاری رکھیں گے اور مارچ میں اسلام آباد میں دھرنا دینگے، بھوک ہڑتال کرینگے اس سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے21 دسمبر کو لاھور میں PTCL کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا.
Load/Hide Comments



