اسلام آباد (آن لائن) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و سابق سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے کہا ہے معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔اْلٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں صرف اخبارات ہی پر نظر ڈال لیں،اخباروں نے بھی بیرونی قرضوں کی ادائیگی پر مشکلات کا ذکر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ معیشت بدستور بدحال اور دیوالیہ ہونے کا خطرہ بڑھ گیا۔ کہا گیا ڈالر دو سو پر آ جائے گا، مہنگاء کم اور آئی ایم ایف کو سیدھا کر دیں گے۔اْلٹا آئی ایم ایف نے مزید ٹیکس لگانے تک اگلی قسط دینے سے ہی انکار کر دیا۔ دوست ممالک بھی پریشان۔ تو پھر مفتاح کو بلی چڑھا کر صرف وزیر بننا مقصود تھا؟
Load/Hide Comments



