اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پارٹی ارکان اسمبلی کو کہا گیا ہے فوری طور پر انتخابات کی تیاری کریں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ عمران خان نے ممبران اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ حلقوں میں واپس پہنچیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) انتخابات سے ایسے ہی بھاگتی رہی جیسے اب بھاگ رہی ہے، ہم مزید وقت ضائع نہیں کریں گے.پی ٹی آئی وقت ضائع کیے بغیر پنجاب اور خیبر پختونخواہ کے صوبائی انتخابات کے لیے جائے گی اور قومی اسمبلی کے انتخابات بعد میں ہوں گے.
Load/Hide Comments



