کوئٹہ (آن لائن)پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ اعظم سواتی کیا کوئی غیر ملکی جاسوس ہیں، انہوں نے آخر کیا کیا ہے؟اعظم سواتی کو عدالت میں پیش کیے جانے کے موقع پر پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری بھی ضلع کچہری پہنچے جہاں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت نے اعظم سواتی کا 5 روزہ جسمانیریمانڈ منظور کیا ہے۔قاسم سوری نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ بلوچستان کو اس طرح کے کاموں میں استعمال کرنا زیب نہیں دیتا، شدید سردی میں بزرگ رہنماء کے خلاف پولیس کی کارروائی قابلِ مذمت ہے۔ان کا کہنا ہے کہ اظہارِ رائے پر پابندی کی اس سے بْری مثال کہیں نہیں ملتی، عمران خان پر قاتلانہ حملے کا مقدمہ درج نہیں ہو رہا، اس کے برعکس تحریکِ انصاف کی ساری قیادت مقدمات کی زد میں ہے۔پی ٹی آئی بلوچستان کے صوبائی صدر اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے یہ بھی کہا ہے کہ عمران خان کی کوششوں سے این آر او ٹو لینے والوں سے قوم کی جان چھوٹے گی۔ معیشت ڈوب رہی ہے پاکستان کی معیشت کو بچانا چا ہتے ہیں، پی ڈی ایم ٹولے کی عوام شکل تک نہیں دیکھنا چا ہتے، انہوں نے کہا ارشد شریف اپنی زندگی کو لاحق خطرات سے متعلق خو د بھی چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھا تھا اور چییرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بھی چیف جسٹس کو خط لکھا ہے۔ آج پورا پاکستان انصاف چاہتا ہے۔صدر قاسم خان سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کے خلاف بے بنیاد ایف آئی آر زکاٹی گئی ہیں، اعظم سواتی کی طبیعت ناساز ہے، عمران خان سمیت تمام رہنماؤں پر ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔قاسم سوری نے کہا کہ اعظم سواتی کے معاملے پر ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کے لیے وکلا سے مشاورت کریں گے۔
Load/Hide Comments



