لاہور(آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے تحریک انصاف کے رہنما اورعمران خان کے سٹاف افسر شہباز گل کے خلاف 2 ارب روپے ہرجانیکا دعوٰی کردیا۔ ایڈووکیٹ رانا اسد کے توسط سے لاہور کی عدالت میں دائر کئتے گئے دعویکے متن میں کہا گیا ہے کہ شہبازگل نے 31 جولائی کو پریس کانفرنس میں بھارتی فرم سے 14کروڑ روپیکی رشوت کاالزام لگایا، سائل کے پاس جھوٹے الزمات پر ہرجانے کا دعوٰی دائر کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں، ساکھ کونقصان پہنچانے پرشہبازگل سے200 کروڑ روپیکا ہرجانہ دلوایا جائے۔شاہد خاقان کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج نے شہبازگل کو 19 دسمبر کے لیے نوٹس جاری کردیا، شاہد خاقان عباسی نے شہبازگل کانام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنیکی بھی استدعا کی ہے۔
Load/Hide Comments



