دلکش لاہور پروگرام 6 سال بعد دوبارہ شروع کرنے کافیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب حکومت نے دلکش لاہور پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ یہ پروگرام سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے دور حکومت میں شروع کیا گیا تھا جبکہ 2016ء میں اس پروگرام کو غیر فعال کردیا گیا۔ 6 سال بعد شروع کئے جانے والے اس پروگرام کو چلانے کیلئے کمشنر لاہور نے مختلف اداروں کے افسران پر مشتمل 12رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ جو شہر کی تاریخی ورثے کو بحال کرنے کی پابند ہوگی۔ پروگرام شروع کرنے سے قومی ورثے کو تحفظ حاصل ہوگا۔