عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا، اعظم نذیر تارڑ

لاہور (آن لائن)وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کی بات کو کبھی سنجیدہ نہیں لیا۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نے کچھ نہیں کرنا، نہ اسمبلی توڑنی ہے، جس صوبے کی اسمبلی توڑیں گے وہاں الیکشن کرا دیں گے۔عمران خان نے کل اپنی بات سے یوٹرن لیا ہے، وہ پونے چار سال وزیرِ اعظم رہے کبھی اپوزیشن لیڈر سے بات نہیں کی۔اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے بطور وزیرِ اعظم آئینی تقرری پر مشاورت نہیں کی، اب انہوں نے مذکرات کی بات کی ہے جو ایک سیاسی بات ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام اتحادیوں سے مشاورت کر کے آگے بڑھیں گے۔