لاہور (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر وزیر آباد میں ہونے والے قاتلانہ حملے میں مبینہ طور پر ملوث گرفتار ملزم محمد نوید کا پہلا وڈیو بیان منظر عام پر کیسے آیا؟ کی تحقیقات کرنے والی ٹیم نے انکوائری سے متعلق تمام بیانات قلمبند کر لئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ انکوائری ٹیم اس معاملے کی تحقیقات آئندہ دو روز میں مکمل کر لے گی اور رپورٹ پنجاب حکومت کو پیش کر دے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت ملزم کے وڈیو بیان کے منظر عام پر آنے کے حوالے تے تحقیقات حتمی مرحلہ میں داخل ہو چکی ہیں جبکہ آئندہ پیر کے روز تحقیقاتی رپورٹ آئی جی پولیس پنجاب کو پیش کر دی جائے گی۔
Load/Hide Comments



