پاکستان کا 5 کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا پر اظہار تشویش

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 کشمیری نوجوانوں کو عمر قید کی سزا پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ بی جی پی ہندوتوا کے ایجنڈے کے تحت کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے درپے ہے، پاکستان دہشتگردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے،پاکستان افغان عبوری حکومت کے ساتھ ایک متحرک م میکانزم پر کام کرنا چاہتا ہے۔ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے گزشتہ ہفتے ترکیہ کا دو روزہ سرکاری دورہ کیا جس میں انہوں نے دوطرفہ ملاقاتیں کیں،پاکستان اور ترکیہ قریبی دوست ہیں،وزیرمملکت حنا ربانی کھر نے بھی افغانستان کا ایک روزہ دورہ کیا،وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے دورے میں افغان عبوری حکومت کے وزراء سے ملاقاتیں کیں،وزیر مملکت حنا ربانی کھر کا دورہ افغانستان کافی اہمیت کا حامل تھاوزیر مملکت کے دورہ کابل میں علاقائی سلامتی کے امور بھی زیر غور آئے.