بلوچستان پولیس نے اعظم سواتی کو گرفتار کر لیا، کچلاک جیل منتقل

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے گرفتار کر کے بلوچستان کی کچلاک جیل منتقل کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اعظم سواتی کو بلوچستان پولیس نے صوبے میں مختلف علاقوں میں درج مقدمات کی بنیاد پر گرفتار کیا ہے۔سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف بلوچستان اور سندھ میں مقدمات درج ہیں جب کہ راولپنڈی جلسے میں تقریر کے بعد اعظم سواتی کے خلاف کوئٹہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس پر انہیں کوئٹہ پولیس نے گزشتہ شب حراست میں لے لیا۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان پولیس اعظم سواتی کو راتوں رات لے کر بلوچستان روانہ ہوگئی۔ انہیں کچلاک جیل میں منتقل کردیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں بھی اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ پر ایف آئی آرز درج ہیں۔ گزشتہ روز جوڈیشل مجسٹریٹ اسلام آباد نے سینیٹر اعظم سواتی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا۔سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے لکھا کہ اعظم سواتی کی کوئٹہ منتقلی پاکستان کی عدالتوں کے انسانی حقوق ریکارڈ پر ایک اورداغ ہے، 75سال کے بوڑھے سینیٹراور وکیل کوبے عزت کیا جا رہا ہے، عدالتیں پاکستان کی تاریخ کو مزید داغدار کرنے میں پیش پیش ہیں، جانے کب جج صاحبان احساس کریں گے کہ اللہ نے انھیں کس قدراہم ذمہ داریوں سے نوازا ہے۔رہنما پی ٹی آئی فرخ حبیب نیٹوئٹ میں لکھا کہ 75 سالہ اعظم سواتی پر برہنہ تشدد، ذاتی ویڈیو سے متعلق ویڈیو کا شئیر کرواتے ہو، جس پر سواتی انصاف کے لئے آواز اٹھاتا ہے پھر ایف آئی اے گرفتار کرتا ہے، اور بلوچستان اور سندھ میں درجنوں ایف آئی آر درج ہوجاتی ہیں۔اب کوئٹہ پولیس گرفتار کرکے لیجاتی ہے، انسانی حقوق کی کھلے عام خلاف ورزی کیخلاف عدلیہ انصاف کرے.