عمران خان کی جنرل عاصم منیر او ر جنرل ساحر شمشاد مرزا کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں پی ٹی آئی چیئرمین نے جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف او جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم اور ریاست کے درمیان پچھلے 8ماہ سے اعتماد کا فقدان ہے، امید ہے نئی ملٹری لیڈر شپ قوم اور ریاست کے درمیان اعتماد کے فقدان کو ختم کریگی، عوام ہی ریاست کی اصل قوت ہیں۔