خوشگوار ماحول میں کمان تبدیلی ہوئی،خواجہ آصف،راناء ثنا ء اللہ

راولپنڈی (آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پرامن اور خوشگوار ماحول میں پاک فوج میں کمانڈ کی تبدیلی ہوئی ہے جو خوش آئند ہے،تحریک انصاف نے اس معاملے کو بھی متنازع بنانے کی کوشش کی تھی مگر انہیں ناکامی ہوئی،صحافیوں سے راولپنڈی میں تقریب کے بعد غیر رسمی گفتگو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سب کچھ خوش اسلوبی سے طے ہوا ہے اور اب ملکی معاملات میں بھی بہتری آئے گی،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ نئے آرمی چیف ایک انتہائی پیشہ ور اور بہترین صلاحیتوں کے مالک ہیں اور انہیں امید ہے کہ ان کی قیادت میں پاک فوج مزید ترقی کے منازل طے کرے گی،انہوں نے اس موقع پر نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو مبارکباد بھی دی۔