اسلام آباد (آن لائن)کنگ سلمان ریلیف نے اسلامی جمہوریہ پاکستان میں سیلاب متاثرین کے لیے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم کا عمل شروع کردیا۔کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر (KSrelief) نے پاکستان میں اپنی امدادی سرگرمیاں مزید تیز کرتے ہوئے ونٹر ریلیف پکیج کی تقسیم شروع کر دی تاکہ متاثرین کو ہر ممکن ریلیف میسر ہو۔رواں سال غیر معمولی طور پر تیز مون سون بارشوں کی وجہ سے آنے والے جان لیوا سیلاب نے 33 ملین افراد کو متاثر کیا ہے۔ تباہی سے نمٹنے کے لیے متاثرہ افراد کی مدد کے لیے کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر پاکستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں ہنگامی امداد کی فراہمی میں مصروف عمل ہے۔اس ونٹر پیکج کے تحت پاکستان کے 14 اضلاع (گانچے، سکردو، نگر، استور، غزر، چترال، سوات، اپر دیر، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، دادو، جام شورو، قمبر شھدا کوٹ شامل ہیں۔
Load/Hide Comments



