شہباز شریف نے بطور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خدمات کو سراہا

اسلام آباد (آن لائن)آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیر اعظم ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی ہے۔تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پیر کو وزیراعظم ہاؤس پہنچے جہاں انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف سے الوداعی ملاقات کی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے بطور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ مشکلات اور چیلنجوں کے باوجود پاک فوج نے آپ کی سربراہی میں کئی کامیابیاں حاصل کیں، وزیراعظم نے جنرل باجوہ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ آرمی چیف نے اپنی مدت کے دوران حکومت کی طرف سے فراہم کیے جانے والے تعاون کو بھی سراہا۔