جوائنٹ وینچرذ، ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ روابط کو فروغ، بینکنگ چینلز قائم کرنا اولین ترجیح ہے، سید نوید قمر

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر کامرس و تجارت سید نوید قمر نے کہا ہے کہ جوائنٹ وینچرذ، ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ روابط کو فروغ، بینکنگ چینلز قائم کرنا اولین ترجیح ہے۔ وفاقی وزیر تجارت سید نوید قمر کی جانب سے پاکستانی تاریخ کی سب سے بڑی پاک-افریقہ تجارتی کانفرنس کا انعقاد جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں 29 نومبر سے 01 دسمبر تک کیا جا رہا ہے-تجارتی کانفرنس افریقہ میں پاکستان کی اب تک کی سب سے بڑی تجارتی کانفرنس ہے۔ تجارتی کانفرنس کے حوالے سے وفاقی وزیر تجارت نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان سے تقریباً 225 نمائش کنندگان اور کاروباری شخصیات پر مشتمل وفد 20 بڑے شعبوں کی نمائندگی کر رہا ہے جبکہ130 سے زائد پاکستانی کمپنیاں مختلف شعبوں سے اپنی مصنوعات کی نمائش کریں گی۔ تجارتی کانفرنس میں SADC کے 16 ممالک کے نمائندے اور کاروباری شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس کا مقصد SADC کے رکن ممالک کو پاکستان کے برآمدی شعبوں کی نمائش کرنا ہے۔ رکن ممالک میں دستیاب مواقع کے بارے میں پاکستانی تاجروں میں آگاہی پیدا ہوگی- جوائنٹ وینچرذ، ریگولیٹری اتھارٹیز کے ساتھ روابط کو فروغ، بینکنگ چینلز قائم کرنا اولین ترجیح ہے-