وفاق نے فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں گے، عطاء اللہ تارڑ

گوجرانوالہ(آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ وفاق نے بھی فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں گے ہمارے خلاف دہشتگردی کا جعلی مقدمہ درج کیا گیا۔تحریک انصاف کھلے میدانوں سے نکل کر سڑک پر آگئی ہے۔گوجرانوالہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا بیانیہ اب ختم ہو گیا، یہ رانا ثناء اللہ سے ڈر کر راولپنڈی سے ہی واپس چلے گئے ہیں اتنی سکت بھی نہیں کہ اسلام آباد جاتے اور ریڈ زون میں داخل ہوتے، یہ اسلام آباد میں اپنی ہی حکومت گرا کر واپس آ گئے، یہ ہمارے استعفے لینے آئے تھے لیکن اپنے استعفے دے کر آ گئے، پنجاب سے متعلق ہم حکمت عملی طے کر رہے ہیں، اجلاس کے بعد ن لیگ کے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے ۔پنجاب اور کے پی کے کی اسمبلی تحلیل کرنا اتنا آسان نہیں، یہ سر سے لے کر پاؤں تک جھوٹ بولتے ہیں، وفاق نے بھی فیصلہ کر لیا ہے وہ اپنی مدت پوری کریں گے.