لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ پاکستان کا ڈیفالٹ رسک خطرناک سطح پر پہنچ گیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن)کے رہنما مفتاح اسماعیل نے لکھا کہ مجھے نہیں معلوم کہ ڈالر کی بہترین شرح کیا ہے، صرف مارکیٹ اس کا تعین کر سکتی ہے۔ گزشتہ سال درآمدات 80 بلین ڈالر اور برآمدات 31 بلین ڈالر تھیں اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو مشورہ دیا ان کی نمبر ون ترجیح یہ نہیں ہونی چاہیے کہ درآمدات کو آسان اور برآمدات کو مشکل بنایا جائے، یہ ایک بہترین کرنسی کی پہچان ہے۔
Load/Hide Comments



