لاہور(آن لائن) ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب فیاض الحسن چوہان نے عمران خان کے بیان پر کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا صوبائی اسمبلیوں سے استعفیٰ بر وقت فیصلہ ہے۔اپنے بیان میں فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ اس فیصلے نے بونے اور چور ڈاکوؤں کے پاؤں تلے سے زمین کھینچ لی ہے، بڑے لیڈر نے بڑا فیصلہ کر کے امپورٹڈ حکومت کی سب چالوں کو تہس نہس کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات راولپنڈی کی عوام نے اپنے لیڈر کا تاریخی استقبال کیا ہے، لاکھوں کی تعداد میں لوگوں نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا۔ عمران خان کا موازنہ ان بونے سیاستدانوں سے نہیں کیا جا سکتا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بچانے کے لیے فوری الیکشن نا گزیر ہے لیکن کرائے کے حکمران الیکشن میں آنے سے بھاگتے ہیں کیونکہ حکمرانوں کو پتا ہے کہ الیکشن میں انہیں رسوائی کے سوا کچھ نہیں ملنا۔
Load/Hide Comments



