نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی تقرریوں اور موجودہ سربراہان کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (آن لائن)نئے آرمی چیف اورچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تقرریوں اور موجودہ سربراہان کی ریٹائرمنٹ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے گئے ہیں۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔جنرل عاصم منیرکی بطورآرمی چیف اور جنرل ساحرشمشادمرزاکی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف تین تین سال کیلئے تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ جبکہ موجودہ چیئرمین جنرل ندیم رضاکی27نومبرکوریٹائرمنٹ کانوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے اور آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی29نومبرکوریٹائرمنٹ کانوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر29نومبرکوبطور17ویں آرمی چیف کی کمانڈسنبھالیں گے۔ جنرل ساحرشمشادمرزا27نومبرکوچیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی کمانڈسنبھالیں گے۔ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کی ترقی فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔