الیکشن کمیشن نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات 15 جنوری کو کرانے کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن پاکستان نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کا محفوظ فیصلہ سنا تے ہوے 15 جنوری کو الیکشن کرانے کا اعلان کر دیا ۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق فیصلہ خود سنایا۔الیکشن کمیشن نے فیصلے میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ قانون نافذ کرنے والے اہلکار مہیا کریں جبکہ چیف سیکرٹری اور آئی جی سندھ سیکیورٹی اہلکار تعینات کریں۔یاد رہے سندھ ہائیکورٹ نے بھی الیکشن کمیشن کو 2 ہفتوں میں کراچی اور حیدرآباد میں بلدیاتی انتخابات کا شیڈول دینے کا حکم دے رکھا ہے.