اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ گزشتہ سات ماہ سے عمران خان امریکہ اور ایسٹبلشمنٹ پر حکومت گرانے کے الزام لگا رہے تھے،اچانک ان کو خیال آیا کہ ان کی حکومت گھرانے میں کوئی بیرونی اور اندرونی سازش نہیں تھی، عوامی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ امریکی لابنگ فرم کے ساتھ معاہدہ کرنے کے بعد عمران خان مسلسل اپنے بیانیے سے ہر یو ٹرن لے رہے ہیں،بظاہر یہ جانتے تھے کہ عدم اعتماد میں کوئی بھی سازش شامل نہی تھی وہ ایک آئینی اور پارلیمانی معاملہ تھا،لیکن موقعے سے سیاسی فائدہ اٹھانے کیلئے انہوں نے پاکستان کے عالمی تعلقات کو داؤ پر لگا دیا، انہوں نے کہا کہ حقیقی آزادی کے جھوٹے بیانیہ کی بنیاد پر ملک میں تقسیم، نفرت اور انتشار پھیلایا، ان کی نفرت انگیز سیاست سے جو ملک اور اداروں کو نقصان ہوا کیا ایک یو ٹرن لینے سے اس کا ازالہ ہو جائے گا؟ ان کی تمام سیاسی زندگی یو ٹرن میں ہی گزری گی کیوں کہ ان کی سیاست ملک اور عوام سے نہیں بلکہ ان کے اپنے ذاتی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔
Load/Hide Comments



