لاہور سمیت پنجاب بھر میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

لاہور (آن لائن) لاہور سمیت پنجاب بھر کی فلور ملوں میں آٹے کے تھیلوں کا بحران پیدا ہو گیا ہے جس کے باعث فلور ملوں نے شہر میں آٹے کی سپلائی کم کر دی ہے۔ فلور ملز مالکان کے مطابق چونکہ پنجاب حکومت نے فلور ملوں کو فراہم کئے جانے والے آٹے کے کوٹے میں کٹ لگا دیا ہے جس کی وجہ سے لاہور میں 60 ہزار آٹے کے تھیلوں کا یومیہ شارٹ فال ہے۔ فلور ملز مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر پنجاب حکومت ان کے آٹے کے کوٹے میں لگایا گیا کٹ واپس لے لیتی ہے تو آٹے کی سپلائی میں بھی اضافہ کیا جا سکتا ہے۔