ملک میں جلد روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،کامران ٹیسوری

کراچی(آن لائن)گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ ملک میں جلد روزگار کے وسیع مواقع ملیں گے،نوجوان ملک سے انتشار ختم کرنے میں کردار ادا کریں،کبھی مایوس نہ ہوں،مثبت سوچ اپنائیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محمد علی جناح یونیورسٹی کے نویں کانو وکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر نجیب ہارون،بیرسٹرم شاہدہ جمیل اور دیگر نے بھی اظہار خیال کیا۔گورنر سندھ نے کہا کہ ماجو(MAJU)کا کانو وکیشن کورونا کی وجہ سے دوسال بعد ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج اس بات کی بے حد خوشی ہے کہ آپ سب کے درمیان موجود ہوں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان طلبہ ہی پاکستان کے روشن مستقبل کی سب سے واضح دلیل ہے اس ضمن میں محمد علی جناح یونیورسٹی کئی برسوں سے اپنی تعلیمی خدمات سر انجام دے رہا ہے۔میں وائس چانسلر، اساتذہ کرام اور پوری انتظامیہ کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔اس طرح کے پروگرام میں مجھیپاکستان کے تابناک و روشن مستقبل کی نوید ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ہر محب وطن پاکستانی اس ملک کے مستقبل کے لئے کوشاں رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جدید و ترقی یافتہ،مستحکم و خوشحال پاکستان کے خواب کی تعبیر میرے سامنے موجود ہیں،میں یقین سے کہتا ہوں کہ یہ نوجوان اس ملک کا وہ اثاثہ ہے۔ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے سب سے بڑے ضامن نوجوان ہیں۔ نوجوان ہمارا فخر ہے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرکے قوم کا فخر ثابت ہونگے۔گورنرسندھ نے کہا کہ میرے پیارے طالبعلموں آپ نے بس مایوس نہیں ہونا۔ ہمت، حوصلہ اور جوان جذبوں سے ہر مشکل سے مشکل حالات سے مقابلہ کرنے کا حوصلہ رکھنا ہے۔ ہم اور آپ مل کر عزم پاکستان کو پورا کرینگے اس ملک کو ترقی و خوشحالی کا مسکن بنائیں گے۔ میری ترجیح اس صوبہ کے طالبعلموں کو بہتر سے بہتر مواقع فراہم کرنے میں اپنا مکمل کردار ادا کرنا ہے۔ صوبہ کا کوئی ایک بھی طالبعلم یونیورسٹی سے ڈگری کے حصول کے بعد اپنے مستقبل کے لئے پریشان نہ ہو۔ہم ایسے مواقع پیدا کریں گے کہ ڈگری کے بعدیہ اپنے شعبہ میں ملک و قوم کی خدمت سر انجام دیں۔ کانووکیشن میں 1800سے زائد گریجویٹس میں اسناد تفویض کی گئیں۔جن میں 64نے گولڈ,58کے سلوراور9نے برونز میڈل حاصل کئے۔محمد علی جناح یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ و صدرڈاکٹر زبیرشیخ نے جلسہ تقسیم اسناد کا افتتاح کیا۔اس موقع پر پی ای سی کے چیئر مین اور رکن اسمبلی انجینئر نجیب ہارون نے کہا کہ والدین مبارک باد کے مستحق ہیں۔محمد علی جناح یونیورسٹی ایک بہترین یونیورسٹی ہے۔میں امید دلاتا ہوں کہ پاکستانی نوجوانوں کے راستے کھلے ہیں۔ہم پوری دنیا سے مقابلہ کرسکتے ہیں۔ماجو کی بورڈ آف گورنر کی رکن بیرسٹر شاہدہ جمیل نے کہا کہ مجھے ماجو(MAJU)پر فخر ہے۔پنجاب گروپ آف کالجزکے صدر میاں عامر محمود نے اس ادارہ کو بھرپور سپورٹ کیا۔ڈاکٹرزبیر شیخ نے ماجو(MAJU)کو بہتر ترقی دی۔