پنجاب پولیس اہلکاروں اور افسران کی ڈیوٹی کے علاوہ لانگ مارچ میں شرکت پر پابندی

لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کنور شاہ رخ نے اہلکاروں اور افسران پر لانگ میں شرکت پر پابندی عائد کردی، سی سی پی او لاہور سمیت تمام افسران کو مراسلہ ارسال کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی لانگ مارچ کے حوالے سے قائم مقام آئی جی پنجاب کنور شاہ رخ نے حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی بھی ماتحت افسر اور اہلکار لانگ مارچ کا حصہ نہیں بنے گا، احکامات کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن ہوگا۔احکامات نہ ماننے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں ملے گی، تمام اہلکار اور افسران لانگ مارچ ڈیوٹی کے دوران یونیفارم کے تقدس کو قائم رکھیں پولیس کی گاڑیاں لانگ کے شرکاء کے لیے استعمال نہیں ہوگی گاڑیوں کا استعمال صرف مارچ کی سکیورٹی کے لیے کیا جائے گا پولیس اہلکار لانگ مارچ کے شرکاء کے ساتھ کسی قسم کی تصویر یا ویڈیو شیئر نہیں کریں گے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔