وفاقی وزیرسید امین الحق سے ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان کی ملاقات

اسلام آباد (آن لائن)وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق سے ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان نے ملاقات کی ہے۔یوفون کے حاتم بالمعروف، جاز کے عامر ابراہیم، ٹیلی نار کے عرفان وہاب خان ملاقات میں شریک ہوئے،ٹیلی کام انڈسٹری نے وفاقی وزیر آئی ٹی کے انڈسٹری سے بھرپور تعاون اور کوششوں پر اظہار تشکرکیا،ٹیلی کام کمپنیوں کے سربراہان نے وفاقی وزیر کو مختلف مسائل اور معاملات سے آگاہ کیا۔وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ پاکستان میں ٹیلی کام انڈسٹری کودرپیش محکمانہ مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں،ٹیلی کام آلات کی امپورٹ، اسپیکٹرم فیس، انڈسٹریل ٹیرف سمیت کئی گھمبیر مسائل ہیں، معاشی استحکام اور زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ٹیلی کام انڈسٹری کے فروغ سے مشروط ہے، کوشش ہے کہ محکمانہ رکاوٹوں کو دور کرکے مقامی و بیرونی سرمایہ کاری کو استحکام دیا جائے، آئی ٹی انڈسٹری کی کارکردگی کنکٹیویٹی اور کنکٹیویٹی میں بہتری ٹیلی کام انڈسٹری سے منسلک ہے۔