جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،قمر زمان کائرہ

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم کے مشیر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ جھوٹ بول کر عوام کو گمراہ کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،چیئرمین تحریک انصاف آئے روز نئے نئے شوشے چھوڑتے رہتے ہیں۔عمران خان نے سازش کے بیانیے پر خود ہی یون ٹرن لے لیا،انہوں نے اپنے دور حکومت میں کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق قمر زمان کائرہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے تحریک عدم اعتماد کو سازش کا نام دیا اور سازشی بیانیے کے تحت اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کی۔انہوں نے اداروں پر بے
بنیاد الزامات لگائے،عمران خان کہتے ہیں کہ میرے پاس اختیارات نہیں تھے،سابق وزیر اعظم خود کہتے تھے کہ میرے خلاف عدم اعتماد لائیں،پنجاب میں جو تماشا لگا وہ بھی سب کے سامنے ہے۔8 سال تک عمران خان فارن فنڈ نگ کیس سے بھاگتے رہے،عمران خان پر ہونے والے حملے کی پوری قوم نے مذمت کی اور فائرنگ کرنے والا موقع سے پکڑا گیا۔عمران خان کہتے ہیں کہ میں سابق وزیراعظم ہونے کے باوجود ایف آر اے درج نہیں کرا سکتا۔ قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کے دورہ حکومت میں ملک تباہ ہوا اور وہ اپنے ہر معاملے پر یوٹرن لے لیتے ہیں،آصف زرداری نے تحفے میں جو گاڑیاں لیں وہ آج بھی انکے پاس ہیں،آصف زرداری نے تحفے میں ملی گاڑیاں بیچی نہیں،تحفے کو نیلام کرنا عزت کو نیلام کرنے کے مترادف ہے۔