وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ترک اور ایرانی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال تبادلہ خیال

اسلام آباد (آن لائن) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ترک اور ایرانی ہم منصبوں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے ،ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال، دوطرفہ امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول نے ایرانی ہم منصب امیر عبدالہیان سے گفتگو کے دوران دوطرفہ سطح پر باہمی تعلقات کی مثبت سمت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ سطح باہمی مفاد کے تمام شعبہ جات میں تعاون میں وسعت کے عزم کا اظہار کیا۔ترجمان دفتر خارجہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترکیہ ہم منصب میولت چاواشولو سے بھی رابطہ کیا۔وزیر خارجہ نے استنبول دہشتگرد حملے پر افسوس کا اظہا ر کیا اور پاکستان کی جانب سے ترکیہ کو انسداد دہشتگردی کی جنگ میں بھرپور تعاون کی فراہمی کا عزم ظاہر کیا۔