اسلا م آبا د(آن لا ئن) وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء تارڑ نے کہا ہے آپ کہتے ہیں گھڑی خریدی اور بیچی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ توشہ خانہ سے گھڑی دبئی کیسے پہنچی، مطالبہ کر تا ہوں کہ عمران خان پارٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دیں، عمران خان کو ایسی کیا مجبوری پیش آئی کہ انہوں نے سعودی ولی عہد کی جانب سے نایاب گھڑی بیچ دی،آپ نے چوری کی اور اوپر سے سینہ زوری بھی کر رہے ہیں،فرح گوگی اربوں روپوں کے کرپشن میں ملوث ہے،انہیں وطن واپس لاکر سارے معاملے کی تحقیقات کی جائیں،فرح گوگی نے نایاب گھڑی 35کروڑ میں فروخت کی، بدھ کے روز اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشیر وزیر اعظم عطا تارڑ نے کہا کہ گزشتہ شام کو پاکستان کی تاریخ کے ایک بہت بڑے اسکینڈل سے پردہ فاش ہوا،پچھلی حکومت میں تحائف کہاں سے ملے اور کہاں بیچے سب پتا چل گیا، سعودی ولی عہد نے گھڑی تحفہ میں عمران خان کودی،گھڑی میں خانہ کعبہ کا لوگو بنا ہواتھا، سعودی ولی عہد نے جو نایاب گھڑی دی اسکی قیمت دو ارب روپے ہے، جو گھڑی بیچی گئی اس کی خاص بات تھی کہ دنیا میں وہ ایک ہی گھڑی ہوتی ہے،مارکیٹ میں موجود گھڑیوں کے ریٹ علیحدہ ہوتی ہیں اس کے ساتھ مقابلہ نہیں کر سکتے،یہ گھڑی 12 ملین ڈالر کی گھڑی ہے،فواد چوہدری کو آپ کہیں کہ شیطان کے فضائل بیان کریں وہ بھی کر دیں گے، آپ کہتے ہیں گھڑی خریدی اور بیچی لیکن یہ نہیں بتاتے کہ توشہ خانہ سے گھڑی دبئی کیسے پہنچی.
Load/Hide Comments



