پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل،18 نومبر کے بجائے20 دسمبر کوہوگا

اسلام آباد (آن لائن)پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا،18 نومبر کے بجائے آئندہ ماہ 20 دسمبر کو ہوگا۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق مجلس شوریٰ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس 18 نومبر 2022 بروز جمعہ کو سہ پہر 4 بجے کے بجائے 20 دسمبر 2022 بروز منگل کو سہ پہر 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ سپیکر قومی اسمبلی نے مشترکہ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی پارلیمنٹ کے جوائنٹ سیٹنگز رولز 1973 کے قاعدہ 4 کے تحت تفویض شدہ اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے کی ہے۔