پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم دونوں میں کوئی فرق نہیں، سراج الحق

تیمرگرہ(آن لائن)امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کی پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم دونوں میں کوئی فرق نہیں، دونوں کی پالیسیاں ایک اور انہیں ا امریکہ اور عالمی اسٹبلشمنٹ کی حمایت حاصل ہے، دونوں ملک کی معیشت کی تباہی میں شامل ہیں اور پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم میں شامل جما عتوں کے لوگوں کے نام پانامہ لیکس اور پینڈورا بکس میں شامل ہیں اور دونوں امریکہ کا غلام اورتابعدار ہیں پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم نے ملک کو تباہ وبرباد کیا ملک کے مسائل کاحل جما عت اسلامی کے پاس ہے ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں جماعت اسلامی یوتھ کے زیر اہتمام سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر جما عت اسلامی لوئر دیر اعز ازلملک افکاری، سابق ایم این اے صاحبزادہ یعقوب خان، سابق ایم پی اے حاجی سعید گل، سابق امیدوار صوبائی اسمبلی شاد نواز خان، جے ائی یوتھ کے صدر عتیق الرحمان، و دیگر بھی موجود تھے سراج الحق نے کہا کہ پی ٹی ائی اور پی ڈی ایم کی پا لیساں ایک ہے اور دونوں نے ملک کی معیشت تباہ کردی ریلوے، واپڈا، پی ائی اے، پی ٹی سی ایل سمیت تمام ادارے تباہ کر دئیگئے،حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل کی واپسی خوش آیند مگر اس وقت بھی تمام بنکوں میں شرح سود 15فیصد ہے، حکومت وفاقی شرعی عدا لت کے طے کردہ 5سالہ روڈ میپ پر عمل درآمد یقینی بنا تے ہو ئے حکومت پہلے اندورنی اور بعد ازاں بیرونی قرضوں پر سودکے خا تمے کے لے اقدامات اُ ٹھا ئے انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں کے نمایندگان کا اس حوالے سے نمایندہ اجلاس 30نومبر کو کرا چی میں مفتی محمد تقی عثمانی کی سربراہی میں طلب کر لیا گیا ہے جس میں مشترکہ لایحہ عمل طے کیا جا ئیگا،سراج الحق نے کہا موجودہ ملکی سیاسی صورت حا ل سے نکلنے کے لئے تما م سٹیک ہولڈر کے مابین سوشل کنٹریکٹ کی ضرورت ہے جس کے تحت سول بالادستی یقینی بنانا،انتخابی اصلا حات اور اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے نیوٹرل رہنے کی پالیسی پر عمل درآمد کے لے میکینزم کی تشکیل دینا ہے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کی سیاست آرمی چیف کی تقرری کے گرد گھوم رہی ہے اور دونوں اسٹیبلشمنٹ کی آشیر باد سے حکومت میں آئی،انہوں نے کہا کہ امریکی دشمنی حوالے سے عمران خان کا یوٹرن اُ ن کے گزشتہ بیانات اور یوٹرنزکا تسلسل ہے جس میں کو ئی نئی بات نہیں،سر انہوں نے کیہ ملک کی میعشت تباہ حال اور ملک کی جے ڈی پی 299ارب ڈالرز ہے جس میں 6فیصد اشرافیہ کھاتے ہیں اور پا کستان میں پانچ ہزار ارب سالانہ کرپشن ہورہا ہے اور ملک کے 22 کروڑ عوام مقروض اور امریکہ کے غلام ہے انھوں نے کہا کہ پاکستان کی میڈیا آزاد نہیں اور الیکٹرا نکس اور پرنٹ میڈیا حکومت کی کنٹرول میں ہے اس لئے عوام کی اظہار رائے کی آزا دی سوشل میڈیا رہ گیا ہے.