پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے

لاہور (آن لائن) پاکستان میں مذہبی رسومات کی ادائیگی کے بعد سکھ یاتری واہگہ کے راستے واپس بھارت روانہ ہو گئے۔ واہگہ چیک پوسٹ پر ایڈیشنل سیکرٹری شیرائنز رانا شاہد سلیم نے سکھ یاتریوں کو الوداع کیا۔ڈپٹی سیکرٹری شیرائنز سیف اللہ کھوکھر، سابق پردھان پی ایس جی پی سی سردار ستونت سنگھ و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کی یاترا کے دوران بیمار ہو جانے والے سردار جسبیر سنگھ کو وہیل چیئر اور ماتا جاگیر کور کو بیڈ پر واہگہ چیک پوسٹ لایا گیا۔بھارتی سکھ یاتریوں کو روانگی سے قبل گورو کا لنگر پیش کیا گیا۔بھارتی سکھ یاتریوں نے پاکستان میں قیام کے دوران طعام، قیام، میڈیکلٹرانسپورٹ اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات پر شکریہ ادا کیا۔