کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا

اسلام آباد (آن لائن)کراچی کے بلدیاتی انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرلیا۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ صوبائی حکومتیں کبھی بلدیاتی انتخابات نہیں کرانا چاہتیں،120 دن کے اندربلدیاتی انتخابات کرانے ہیں،مناسب وقت میں فیصلہ دیں گے۔چیف الیکشن کمشنرکی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے کراچی بلدیاتی انتخاب کیس کی سماعت کی، سندھ حکومت، ایم کیوایم،جماعت اسلامی اورپی ٹی آئی کے نمائندہ پیش ہوئے،اسپیشل سیکرٹری الیکشن کمیشن ظفراقبال نے کراچی بلدیاتی انتخاب کی تیاریاں مکمل ہونیکا بتایا،جوائنٹ سیکرٹری وزارت داخلہ بولے موجودہ حالات میں سیکورٹی فراہم نہیں کرسکتے،مرتضی وہاب نے 90 روزکیلئے بلدیاتی انتخابات موخرکرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہاکہ الیکشن کیلئے تیارہیں لیکن سیلاب کیوجہ سے حکومت اکیلے حالات سے نہیں نمٹ سکتی، چیف الیکشن کمشنر نے استفسارکیا کہ کیا صوبائی حکومت بلدیاتی انتخابات نہیں چاہتی،سندھ حکومت کے آج اورگزشتہ موقف میں تضاد ہے،ممبر اکرام اللہ خان نے ریمارکس دیئے کہ الیکشن کمیشن کا اختیار سندھ کابینہ کیسے استعمال کرسکتی ہے، مرتضی نے کہا کہسندھ قانون کے مطابق بلدیاتی انتخابات کااعلان سندھ حکومت کا اختیار ہے چیف الیکشن کمیشن نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے مشکل حالات میں بلدیاتی انتخابات کرائے،پنجاب بلدیاتی انتخابات کے انعقادبھی مشکلات کاسامناہے،وسیم اخترنے مردم شماری ورحلقہ بندیوں پرتحفظات کااظہارکیا، چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ مردم شماری میں زیادتی کیلئے مختلف فورم ہیں الیکشن کمشنرفورم نہیں ہے،پی ٹی آئی وکیل نے 90 روز کے اندر انتخاب کرانے پرزوردیا،امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ بلدیاتی مدت ختم ہوئے دو سال دوماہ ہوچکے نہ 15 نہ 90 بلکہ 45 دن میں انتخابات کرائے جائیں۔