اسلام آباد(آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تعیناتی وزیراعظم کی صوابدید ہے اور فیصلہ بھی وہی کریں گے۔عمران خان ہمیشہ کچھ بھی کہہ کر مکر جاتا ہے۔ یہاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ نہیں ہوا۔صحافی کی جانب سے پوچھا گیا کہ نواز شریف کا آرمی چیف کی تعیناتی میں کوئی کردار ہے؟ جس پر خواجہ آصف نے کہا کہ آرمی چیف کی تعیناتی پر مشورہ وزیراعظم کی صوابدید ہے، وزیراعظم ہی آرمی چیف کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے۔خواجہ آصف سے پھر پوچھا گیا کہ نواز شریف سے کیا کوئی مشاورت بھی نہیں ہو رہی؟ جس پر وزیر دفاع نے کہا کہ ابھی تک آرمی چیف کی تعیناتی پر مشاورت نہیں ہوئی، یہ ہوائی خبریں ہیں۔عمران خان کی جانب سے امریکی سازش سے متعلق مؤقف تبدیل کرنے سے متعلق سوال پر خواجہ ا?صف کا کہنا تھا کیا عمران خان کون سا پہلی بار مکر رہا ہے؟ وہ ہر چیز سے مکر جاتا ہے، گزشتہ 4 سال میں کتنی باتیں کیں،کسی بات پر عمران خان کھڑا بھی رہا ہے؟خواجہ آصف کا کہنا تھا عمران خان کس حالت میں ہوتا ہے اور کیا کہہ جاتا ہے اسے خود یاد نہیں رہتا، عمران خان نے کل کہا ہے میرے قتل کی ایف آئی آر درج نہیں ہوئی، اس آدمی کو یہ پتہ ہی نہیں کہ وہ کہتا کیا ہے، اگر کچھ لوگ اس کی بات پر اعتبار کرنے کو تیار ہیں تو یہ ان کا معاملہ ہے۔
Load/Hide Comments



